11 سالہ بچے کی کار حادثے میں ہلاکت، مجرم کو 5 سال قید اور دیت کی سزا
ماڈل کریمنل کورٹ نے کار کی ٹکر سے 11 سالہ بچے کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 5 سال قید کی سزا دے دی۔
عدالت نے مجرم کو بچے کے ورثا کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متاثرہ خاندان کو دیت کے علاوہ 50 ہزار روپے معاوضہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوئی۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ کیس کی کارروائی کے دوران مجرم کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس بھی پیش نہیں کیا گیا۔