سولر پینلز پر کسی نئے ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبر ایف بی آر عتیق سرور نے پوسٹ بجٹ ٹیکنیکل بریفنگ کے دوران بتایا کہ کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس میں دی گئی چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے انفورسمنٹ کے ذریعے 389 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم پاکستان نے اس ہدف سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔