ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں سے بھری بس حادثے کا شکار، 12 افراد ہلاک
ہنگری کے مشرقی علاقے میں پولینڈ کے شہریوں کو لے جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق حادثہ موٹروے پر پیش آیا جہاں بس مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔ بس سڑک سے اترنے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 57 مسافر موجود تھے۔ زخمی ہونے والے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب پولینڈ کے صدر نے حادثے میں شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔