پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات اور نئے صوبوں پر پارلیمان میں مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنے مؤقف کو پارلیمان کے سامنے بھرپور انداز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ دو روز میں قومی اسمبلی سے خطاب کرسکتے ہیں۔ متوقع خطاب میں وہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق پارٹی کے تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت کے ساتھ آزاد کشمیر انتخابات پر ہونے والی بات چیت، مذاکرات میں سامنے آنے والے نکات اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی ارکانِ قومی اسمبلی کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔ پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ اس موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت کی پالیسی اور مؤقف واضح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے متوقع خطاب میں آزاد کشمیر کے انتخابات، پارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت سے مذاکرات اور نئے صوبوں کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کرسکتے ہیں۔