آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اکثریت سے حکومت بنائے گی.رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کی ہے اور پارٹی اپنی اکثریت کی بنیاد پر حکومت تشکیل دے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام نے علاقے میں تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کی صورت میں آزاد کشمیر میں بھی پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق عوام نے نواز شریف کی قیادت والی جماعت کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے ساجد اقبال کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔