عمران خان کا علاج اور اہلخانہ سے ملاقات قانونی حق ہے.منیب فاروق
سینئر صحافی منیب فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کا مناسب علاج اور اہلخانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور جائز ہے۔ ان کے مطابق آج ہونے والی عدالتی سماعت سے مثبت امید پیدا ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں منیب فاروق نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ جلد سامنے آئے تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے اور سماعت کے دوران پیدا ہونے والی امید بھی برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کی بروقت وضاحت عمران خان کے اہلخانہ اور متعلقہ افراد کے لیے اہم ہے، تاکہ سماعت اور اس کی رپورٹنگ سے پیدا ہونے والی توقعات متاثر نہ ہوں۔
منیب فاروق نے بعض لوگوں کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد بلاوجہ شدید غصے اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں، حالانکہ موجودہ معاملے کو تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے۔