نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفیر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔
سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو خوشگوار اور یادگار قرار دیتے ہوئے میزبانی اور تعاون پر نواز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ روابط، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔