ڈاکٹر نوشینہ سلیم پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کی ڈین مقرر

پنجاب حکومت کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کی پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم کو فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کی نئی ڈین مقرر کردیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نوشینہ سلیم کی تعیناتی میرٹ میں سب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت وہ تین سال کی مدت کے لیے ڈین کی ذمہ داریاں انجام دیں گی، تاہم اگر اس دوران ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ پہلے آگئی تو تقرری اسی وقت ختم ہوجائے گی۔

ڈاکٹر نوشینہ سلیم کی تقرری کے بعد علمی اور تدریسی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔