وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان منہدم، 100 سے زائد افراد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی ایک کان اچانک منہدم ہونے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی حکام کے مطابق کان کے بیٹھنے کے وقت متعدد افراد اندر موجود تھے، جو ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور ریسکیو اہلکار دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کان کی انتظامیہ اور ممکنہ طور پر ذمہ دار افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران مزید افراد کے ملبے سے ملنے یا جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ حکام صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔