شہزادی ڈیانا کے بھائی کا بہن کی زندگی اور موت پر نئی کتاب لانے کا اعلان
برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور 1997 میں پیرس میں پیش آنے والے حادثے میں ان کی وفات سے جڑے واقعات پر نئی کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چارلس اسپینسر کے مطابق کتاب کا عنوان ’’سوان سونگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں وہ ڈیانا کی شخصیت، زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کی موت کے بعد پیش آنے والے حالات کو اپنے نقطۂ نظر سے بیان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ڈیانا کی یادوں کو ایک مثبت انداز میں محفوظ کرنا اور نئی نسل کو ان کی شخصیت اور زندگی سے بہتر طور پر آگاہ کرنا ہے۔
چارلس اسپینسر کی یہ کتاب 22 ستمبر کو شائع ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسے مختلف ممالک کے قارئین تک پہنچانے کے لیے 12 زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جائے گا۔