پشاور میں کمسن لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن متحرک
پشاور کے علاقے پھندو میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمسن لڑکی کی شادی کی کوشش کو روک دیا۔
کمیشن کے مطابق کارروائی کے بعد متاثرہ بچی کو تحفظ اور مناسب نگہداشت کے لیے فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو آئندہ قانونی کارروائی کے سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں معاملے کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے مطابق کمسن بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔