عمران خان کو آج رات علاج کے لیے اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں علاج کی غرض سے آج رات اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم عدالتی حکم کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تاحال اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔