بنگلادیش کا پاک ترک سعودی دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کا عندیہ
بنگلادیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون کے فریم ورک میں مستقبل میں شمولیت کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ کے ایڈوائزر ہمایوں کبیر کے مطابق ڈھاکا اقتصادی یا دفاعی تعاون کے کسی فریم ورک کا حصہ بننے کے آپشن پر غور کرسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں اور بدلتے ہوئے تجارتی حالات کو بھی کسی فیصلے کا حصہ بنایا جائے گا۔
ہمایوں کبیر کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلادیش کے وزیراعظم طارق رحمان مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں مختلف اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔