پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کی پرائیویسی اور سپریم کورٹ کی متعلقہ ہدایات کو مکمل طور پر ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان کی طبی رپورٹ کے حساس اور خفیہ حصے منظر عام پر نہیں لائے جائیں گے۔ پمز انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا، جہاں شفا انٹرنیشنل اسپتال سے تعلق رکھنے والے دو ماہر ڈاکٹرز نے ان کے آنکھوں کے معائنے میں بھی حصہ لیا۔
پمز کے مطابق آنکھوں کے علاوہ دیگر ضروری طبی معائنے اسپتال کے متعلقہ ماہرین نے انجام دیے، جبکہ آنکھوں کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو مجموعی میڈیکل اسیسمنٹ کا حصہ بنایا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے تمام دستیاب طبی نتائج کو یکجا کرنے کے بعد فٹنس رپورٹ تیار کرلی ہے۔
پمز انتظامیہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مریض کی رازداری کے پیش نظر طبی رپورٹ کی خفیہ معلومات عام نہیں کی جائیں گی