کریوی ریہ پر روسی حملہ، ہلاکتیں 15 ہوگئیں، 130 سے زائد زخمی
یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملے کے دوران شہر کے ایک شاپنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے ساتھ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی حملے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف اہلکار بھی نشانہ بنے۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔