پاکستانی نوجوان سے محبت، 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ کر رشتہ ازدواج میں منسلک
امریکی خاتون روزانا مرینا پاکستانی نوجوان عادل شہزاد کی محبت میں پاکستان پہنچیں، جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں نے نکاح کرلیا۔
عادل شہزاد کے مطابق تقریباً تین برس قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی روزانا مرینا سے شناسائی ہوئی۔ فیس بک پر شروع ہونے والی یہ دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
امریکی خاتون روزانا مرینا نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور عادل شہزاد کے ساتھ شادی کا فیصلہ بھی رضاکارانہ طور پر کیا۔
دونوں کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگیا، جہاں صارفین کی جانب سے اس حوالے سے مختلف تبصرے اور آرا سامنے آرہی ہیں۔