مارگریٹ کوالی کے انوکھے جوتوں نے لندن پریمیئر میں سب کی توجہ حاصل کرلی

ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم ’’دی ڈاگ اسٹار‘‘ کے پریمیئر میں ایک منفرد فیشن انداز کے ساتھ نظر آئیں، جہاں ان کے غیر معمولی جوتوں نے تقریب میں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ نے ایسی خاص نوعیت کی سینڈلز پہن رکھی تھیں جو پہلی نظر میں تقریباً نظر نہیں آتیں۔ ان کے غیر روایتی ڈیزائن نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا اور ان کا فیشن انتخاب فوری طور پر موضوعِ بحث بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق چینل کی تیار کردہ ان سینڈلز کو ’’نیکڈ سینڈلز‘‘ کا نام دیا جارہا ہے۔ ان کا ڈیزائن روایتی جوتوں سے مختلف ہے، کیونکہ یہ پاؤں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے بجائے زیادہ تر ٹخنے کے حصے کو نمایاں کرتی ہیں، جبکہ پاؤں کا اگلا حصہ تقریباً کھلا رہتا ہے۔

مارگریٹ کوالی کے اس منفرد فیشن لُک کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، جہاں صارفین نے جوتوں کے ڈیزائن، انداز اور اداکارہ کے انتخاب پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔