خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں لوگوں میں خوف اور تشویش پھیل گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ لوگ کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے اور بعض افراد نے خوف کے باعث کلمۂ طیبہ کا ورد بھی کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔