یمن میں شدید لڑائی، حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 129 ہلاکتیں
یمن میں حوثی جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں جمعرات سے شروع ہونے والی جھڑپیں مسلسل شدت اختیار کرتی جارہی ہیں، جن میں اب تک 129 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی فوجی کارروائیوں کے دوران 24 جنگجو ہلاک ہوئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے بھی یمنی فوج کے خلاف ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔
شدید جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔