زمان پارک پولیس حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں فلک جاوید کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے دلائل پیش کیے، جبکہ پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔

پولیس کے مطابق فلک جاوید کے خلاف مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے اور کیس میں ان پر پولیس سے متعلق واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلک جاوید کو 9 مئی سے متعلق دیگر مقدمات میں بھی حراست میں رکھا گیا ہے۔