اپر سوات اور کالام کے بلند پہاڑوں پر سال کی پہلی برفباری
خیبرپختونخوا کے اپر سوات اور وادی کالام کے بلند پہاڑی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
برفباری کے نتیجے میں علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ برف سے ڈھکی پہاڑیوں اور خوبصورت قدرتی مناظر نے وادی کالام کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔
موسم میں تبدیلی کے ساتھ وادی کے بالائی علاقوں میں سرد موسم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے بعد مقامی آبادی نے بھی گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
برفباری کے بعد کالام اور گردونواح کے بلند مقامات کا منظر مزید حسین ہوگیا، جہاں سفید برف سے ڈھکے پہاڑ سیاحوں کے لیے بھی خصوصی کشش کا باعث بن رہے ہیں۔