ترک اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ استنبول کے ضلع کاغتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق 51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی گرل فرینڈ اوزلم ای نے گھر کے ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت دیکھا۔
اوزلم ای نے بتایا کہ وہ 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطے کی کوشش کررہی تھیں، تاہم جب ان سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا تو وہ خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچیں۔
رپورٹس کے مطابق گھر میں اداکار کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھنے کے بعد اوزلم ای نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ طبی عملہ موقع پر پہنچا اور ابتدائی معائنے کے بعد اداکار کے انتقال کی تصدیق کردی۔