نیویارک میں زہران ممدانی کے ہم شکل افراد کا دلچسپ مقابلہ
نیویارک میں میئر زہران ممدانی سے مشابہت رکھنے والے افراد کے درمیان ایک منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں شرکا نے اپنے حلیے اور لباس کے ذریعے ممدانی کا انداز اپنانے کی کوشش کی۔
اتوار کو ہونے والے مقابلے میں ایماڈیو فسکا نے عوام کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے سوٹ کے اندر NBA چیمپئن نیویارک نِکس کی جرسی پہن رکھی تھی، جبکہ ان کا بالوں کا انداز اور داڑھی بھی زہران ممدانی سے خاصی ملتی جلتی تھی۔ مقابلے کے فاتح کو 100 ڈالر نقد انعام دیا گیا۔
مقابلے میں مجموعی طور پر 9 افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے ممدانی کے مختلف مشہور انداز اپنائے، جن میں مخصوص داڑھی کے ساتھ ساتھ 2025 کی انتخابی مہم کے دوران ان کے زیرِ استعمال لباس بھی شامل تھے۔
کچھ شرکا نے بھورے سوٹ، سرخ و سیاہ ٹائیوں، رسمی جوتوں اور گہرے نیلے یا سیاہ رنگ کے سوٹس کا انتخاب کیا، جبکہ بعض نے ممدانی کے انداز سے مشابہت پیدا کرنے کے لیے سلور رنگز بھی پہنے۔
مقابلے میں ایک شخص نے شرٹ کے بجائے صرف ایپرن پہن کر شرکت کی۔ یہ انداز ممدانی کی جانب سے 2019 میں تیار کی گئی ایک ریپ میوزک ویڈیو کی طرف اشارہ قرار دیا گیا۔