مستونگ میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی
مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے کی حدود میں دستی بم پھینکا، جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا اور ڈیوٹی پر موجود ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کی تلاش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔