میکسیکو میں مذہبی تقریب کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹ گیا، 10 ہلاک، 60 زخمی

میکسیکو میں ایک دیہی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپلٹی تیمسکال سینگو میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد بھوسے سے تیار کیے گئے بیل نما مجسمے کو اٹھائے ہوئے تھے، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اچانک آتش بازی کا سامان دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث موقع پر موجود متعدد افراد متاثر ہوئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔