آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی نافذ

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی کا نیا قانون نافذ ہوگیا ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے اسکولوں پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قانون تین جماعتی مخلوط حکومت کی جانب سے متعارف کرایا گیا، جس کی قیادت قدامت پسند جماعتیں کررہی ہیں۔ قانون کے تحت مقررہ عمر سے کم طالبات کے لیے حجاب اور برقع پہننا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کو آئینی چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آسٹریا کی عدالت اس سے قبل 2020 میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر عائد پابندی ختم کرچکی ہے، تاہم حکومت نے اب کم عمر طالبات کے لیے نئی پابندی نافذ کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت 14 برس سے کم عمر طالبات کو اسکولوں میں حجاب یا برقع پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔