حوثی حملے، سعودی عرب کے 4 شہر متاثر، 73 شہری زخمی
حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ کارروائیوں میں سعودی عرب کے 4 شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 73 شہری زخمی ہوگئے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور ان حملوں کا ہدف ملکی اثاثوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کا مسلسل جارحانہ طرزِ عمل یمن اور اس کے پڑوسی ممالک میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔