کیف پر روسی بیلسٹک میزائل حملہ، دو رہائشی عمارتیں متاثر

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شہر کی دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی فضائی حملے کے بعد کیف کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ حملے سے متاثرہ مقامات پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب روسی حملے کے بعد یوکرین کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ روس کے ساراتوف ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق دونوں جانب کے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ نقصانات کا مزید جائزہ لیا جارہا ہے۔