حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سامعہ خان نے اپنی اسٹوری میں ایسی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو شادی شدہ مردوں، بالخصوص بچوں کے والد، کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں۔ انہوں نے کسی فرد کا نام لیے بغیر اس طرزِ عمل پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

سامعہ خان نے اپنی پوسٹ میں ایسے تعلقات کی بنیاد مالی مفادات پر ہونے اور اس امید پر اعتراض کیا کہ متعلقہ شخص مستقبل میں ان سے شادی کرلے گا۔

معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف کردیں اور کچھ عرصے کے لیے حسن علی کو بھی ان فالو کردیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے کرکٹر کو دوبارہ فالو کرلیا۔

اس صورتحال کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین نے معاملے پر تبصرے کیے اور حسن علی اور سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آنے لگیں۔

تاہم سامعہ خان کی جانب سے اس حوالے سے کسی مخصوص شخص یا اپنے ذاتی معاملات کے بارے میں کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔