یومِ بحریہ: نیول چیف کی یادگارِ شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے یومِ بحریہ کے موقع پر شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ بحریہ کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز اور نیوی کے سویلین ملازمین کے علاوہ شہداء کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے شہداء کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔