سعودی عرب پر حوثی حملے کی وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف کے مطابق اس نوعیت کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن اور سلامتی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر ایسی کارروائیاں خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت بدستور جاری رکھے گا۔