مکہ مکرمہ میں بارش، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر
مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین نے بارانِ رحمت کے دوران بھی عبادات کا سلسلہ جاری رکھا۔
بارش کے دوران مسجد الحرام میں موجود بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوکر دعائیں اور مناجات کیں۔
اس دوران خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے زائرین کی جانب سے تکبیرات، اذکار اور دعاؤں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں، جس سے مسجد الحرام کی فضا مزید روحانی کیفیت اختیار کرگئی۔
زائرین نے بارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور بارانِ رحمت کو اپنے لیے باعثِ مسرت قرار دیا۔
دوسری جانب مکہ ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے، جس نے منظر کو مزید دلکش بنا دیا اور وہاں موجود افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔