لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار پاکستان پہنچ گئے
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لبنانی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
دورانِ قیام احمد الحجار پاکستانی قیادت اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
لبنان کے وزیر داخلہ کا یہ دورہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ہورہا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔