وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ لندن میں قیام کے دوران مختلف اہم ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات انجام دیں گے۔

وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی تاریخ 25 ستمبر مقرر ہے۔

دورۂ امریکا کے دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے سربراہانِ حکومت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ پاکستان سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی نیویارک میں ان کے دورے میں شریک ہوگا۔