سلمان خان کی گاڑی مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئی، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک تقریب میں شرکت کے لیے سیاسی رہنما آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں موجود مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ہجوم کو پیچھے ہٹانے کے ساتھ گاڑی کے گزرنے کے لیے راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی دوران ڈرائیور نے گاڑی کو ہجوم کے درمیان سے آگے لے جانے کی کوشش کی، جس پر ایک مداح کا پاؤں گاڑی کی زد میں آگیا اور وہ تکلیف میں مبتلا ہوگیا۔
ویڈیو میں سلمان خان صورتحال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کو ڈانٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ اداکار نے ڈرائیور کے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور اسے ہجوم سے گاڑی دور لے جانے کی ہدایت کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے سلمان خان کے ردعمل کو مداح کو مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دیگر نے ڈرائیور کو ہاتھ مارنے پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔