بی وائی ڈی نے پاکستان میں پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی متعارف کرا دی

لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری آٹو شو کے دوران چینی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی نئی گاڑی SEALION 6 پاکستان میں متعارف کرا دی، جسے ملک میں کمپنی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق SEALION 6 کی مقامی اسمبلی کا آغاز رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ گاڑی میں سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، جبکہ اس کی مجموعی ڈرائیونگ رینج 1100 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔

آٹو شو میں بی وائی ڈی نے الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر مشتمل اپنی نئی لائن اَپ بھی پیش کی۔ نمائش میں BYD ATTO 2، BYD SHARK 6 Anniversary Edition، SEALION 6 اور DENZA B8 شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ SEALION 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی پہلی گاڑی ہوگی، جس کے ذریعے ملک میں کمپنی کی مقامی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔