ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں پر حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں پر مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے دوران موبائل فون چھیننے کے ساتھ جلسے کا سامان بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کینٹ میں درج مقدمے کی رپورٹ میں مدعی رمضان مروت ولد پرویز سلیم، سکنہ شاہ عالم چوک، نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ 9 سے 10 نامعلوم افراد وہاں پہنچ گئے۔
درخواست گزار کے مطابق نامعلوم افراد نے وہاں موجود کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے موبائل فون چھین لیے۔ ملزمان نے جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز کو بھی آگ لگا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کا مذکورہ جلسہ منسوخ کردیا گیا۔