بالی ووڈ اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ میں بلو کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان کافی عرصے سے کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے، تاہم حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی تھی۔ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں 24 ستمبر کو انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی۔

مشتاق خان نے اپنے کئی دہائیوں پر محیط فنی سفر کے دوران متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے علاوہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا۔ مختلف نوعیت کے کرداروں کے ذریعے انہوں نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔