عقیل ملک کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صورتحال سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات پر غور کا وقت آگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کے پروگرام ’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے زیر غور مختلف آپشنز میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مارچ کے حوالے سے حکومت کے لیے اصل تشویش خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ہیں۔ ان کے مطابق 2026 کے دوران اب تک 2 ہزار 500 سے زائد دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے قانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران روزانہ اوسطاً دو سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار رہے ہیں، جس کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال سنجیدہ توجہ کی متقاضی ہے۔