مارکو روبیو کا بیان، سعودی عرب کو دفاع کا حق حاصل ہے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ یمن اور سعودی حکومتیں باب المندب پر حوثیوں کا کنٹرول تسلیم نہیں کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یمن میں جاری کارروائیاں حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں کی جارہی ہیں۔ ان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنائے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے سیکیورٹی معاہدے سمیت دیگر وعدوں پر قائم رہے گا اور تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنے تمام فوجی اڈوں کی سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر مکمل اعتماد ہے۔