سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی ہی کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں بھی کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو ہوگا۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، وکٹ کیپر خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ دیگر لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے ٹیم میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ اور مائیکل سمتھ کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے متعلق ذمہ داریاں شفقت شبیر جبکہ لاہور میں سید نذیر احمد انجام دیں گے۔ کرنل عثمان انواری کو سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی کو ٹیم ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔