آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ

آبنائے ہرمز کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یومیہ ترسیل 13 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل جنگ سے قبل کی سطح کے تقریباً 76 فیصد تک بحال ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے خام تیل کی اوسط یومیہ ترسیل ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل ریکارڈ کی گئی، جو خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود تیل کی ترسیل کے نظام میں بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔