صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت سیاسی اور سکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مختلف امور اور مجموعی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔