مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے 100 سے زائد پروازیں متاثر
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ریاض کے لیے پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے پرواز کی صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کی ہیلپ لائن 111-786-786 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے پاکستان سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس سے مسافروں اور عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک پاکستانی سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔