پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1,964 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تازہ کاروباری سیشن میں ہونے والے اضافے سے گزشتہ روز کی مندی کے بعد مارکیٹ میں بحالی کا رجحان سامنے آیا۔