امریکا کی 8 ریاستوں میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمات، بچوں کو نقصان پہنچنے کے الزامات
امریکا کی آٹھ ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف مختلف عدالتوں میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان مقدمات کا آغاز آئیووا، کنساس اور امریکا کی چھ دیگر ریاستوں کی جانب سے کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے چیٹ جی پی ٹی کے بچوں پر ممکنہ منفی اثرات سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔
عدالتوں میں دائر درخواستوں میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے بچوں کو خود کو یا دوسرے افراد کو نقصان پہنچانے کے طریقوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
ان الزامات پر مقدمات کی کارروائی اور عدالتی جائزے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔