جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی عملے اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہوئے ہیں اور ان کی وطن واپسی 21 اکتوبر کو متوقع ہے۔ واپسی کے بعد وہ دوبارہ اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر عدالتی امور کی نگرانی اور متعلقہ فرائض انجام دیں گے۔