جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پرواز کے لیے بلند ہوتے ہی پیراگلائیڈر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد پیراگلائیڈر زمین پر آ گرا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوا۔

حادثے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں جاں بحق پائلٹ کا نام قاضی ظفر بتایا جا رہا ہے۔ آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق پشاور سے تھا، تاہم تاحال حکام کی جانب سے نام اور آبائی شہر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی