عروسہ قریشی اور بلال قریشی کی علیحدگی کی افواہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کے درمیان ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس کے بعد دونوں کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب عروسہ قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تعلقات کے حوالے سے چند جذباتی اسٹوریز شیئر کیں۔ ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی نجی زندگی کے بارے میں مختلف سوالات اٹھانا شروع کردیے۔

معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو ان فالو کردیا اور اپنے پروفائل پر نام بھی تبدیل کرکے عروسہ قریشی لکھ دیا۔ ان تبدیلیوں کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

تاہم، تاحال عروسہ قریشی یا بلال قریشی کی جانب سے علیحدگی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ اس لیے دونوں کی ازدواجی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کو فی الحال غیرمصدقہ افواہوں کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔