ایلون مسک کا اگلے سال امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے شیئرز دینے کا اعلان

امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک ایک شیئر دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کے مطابق بچوں کو کمپنی میں حصص فراہم کرنے کا یہ اقدام کئی منصوبوں میں سے پہلا ہوگا۔ اس اعلان کے تحت امریکی بچوں کو اسپیس ایکس میں ملکیتی حصہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تاہم، اس منصوبے پر عمل درآمد کے طریقہ کار، بچوں کی اہلیت اور عمر کی حد، نیز تقسیم کیے جانے والے شیئرز کی مجموعی مالیت کے بارے میں تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔